پاکستانی طلبا نےعالمی پلیٹ فارم ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنزچائنا میں شاندارسفارتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
مقابلےمیں 70 سے زائد وفود نےشرکت کی،جہاں پاکستانی طلبا نے بہترین مندوب اور نمایاں سفارتی کارکردگی سمیت مجموعی طور پر 5 انفرادی اعزازات اپنے نام کیے۔
پاکستانی ٹیم کے ارکان نوین راج، محمد احمد حسین اور ملیحہ علی نے بہترین مندوب کے اعزازات حاصل کیے، سلیقہ مرتضیٰ اور علیشبا وزیر کو بہترین سفارت کار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
پاکستانی طلبا نےعالمی مسائل پربحث کےدوران بہترین سفارتکاری،قیادت اور تنقیدی سوچ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،لاہور کےطالبعلم حسام معظم نےبھی پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے باوقار آنریبل مینشن ایوارڈ حاصل کیا۔
