سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور  اے ٹی ایف کی مشترکا کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق قلعہ عبداللہ اور پشین میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی میں اے ٹی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق آپریشن قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں سرانان، کلی اجرم، کلی سلطان اور کلی مسافر میں کیا گیا، کارروائی کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ ہلاک وگرفتار مشتبہ افراد پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے