پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین نے بھی شرکت کی ۔
سیف گارڈز معاہدے پر چیئرمین پی اے ای سی علی رضا اور ڈی جی آئی اے ای اے نے دستخط کیے ۔ دونوں کی ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ آئی اے ای اے بورڈ نے مارچ میں سی پانچ سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ منظوری دی تھی ۔ معاہدے کو پاکستان کے پرامن ایٹمی عزم اور عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے ۔ چشمہ فائیؤ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ری ایکٹر بلڈنگ کے گنبد کی تنصیب وقت سے پہلے مکمل کرلی گئی ہے ۔ 1200میگاواٹ کا چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں پیداوار شروع کرے گا ۔ پاکستان اس وقت 3ہزار 532 میگاواٹ کے چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس کامیابی سے چلا رہا ہے ۔
