پاکستان نیوی کے جہازوں حنین اور یرموک نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسدادِ منشیات کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق قبضےمیں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 75 کروڑ امریکی ڈالرہے،ترجمان کے مطابق معمول کی گشت کےدوران پاکستان نیوی کےجہازوں نے ایک مشتبہ کشتی کو روکا، بورڈنگ آپریشن کے دوران کشتی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کارروائی میں شریک افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا،سمندری سیکیورٹی کے تحفظ اور غیرقانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان نیوی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
