بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی

بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1527.19 فٹ ہے، تربیلہ ڈیم کا ڈیڈلیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے۔

اعلامیے کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد65ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے، تربیلہ ڈیم میں بجلی کے سترہ پیدواری یونٹ کام کر رہے ہیں۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیدوار1270میگا واٹ ہے، تربیلہ ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4888 میگا واٹ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے