پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم قلب منایا جا رہا ہے

29 ستمبر کا یہ دن عالمی ادارہ صحت، ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن اور یونیسکو کے باہمی اشتراک سے ہر سال عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، دل انسانی جسم کا وہ عضو ہے، جس کی ایک لمحے کی دھڑکن بھی زندگی کیلئے اہم ہے، قلبی امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہی، ہر سال کروڑوں افراد دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہارتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول، موٹاپا، تمباکو نوشی اور غیر صحت مند خوراک دل کے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے، جبکہ صحت مند خوراک، ورزش، تمباکو نوشی سے پرہیز اور بروقت طبی معائنے سے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے دل کی علامات کو نظر انداز نہ کریں، بروقت طبی امداد لیں اور صحت مند رہیں، قلبی امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں، دل کی بیماری خاموش وار کر سکتی ہے، جبکہ بروقت تشخیص اس خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے