اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 167 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 167.1 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

ٹنڈو جام میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے ایک کلوگرام آئس برآمد ہوئی، راولپنڈی کے ایک کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے ویسٹ کوٹ میں جذب 1.9 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

شاہراہ فیصل کراچی پر واقع کورئیر آفس میں برطانیہ جانے والے پارسل میں جوتوں سے 4.2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

سرنان، ضلع پشین کے قریب ٹرک میں سیب کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرمکان روڈ، ضلع پنجگور کے قریب گاڑی سے 48 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دالبندین، ضلع چاغی کے قریب جھاڑیوں سے 40 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے