فضا سے فضا میں مار کرنے والا فاذ میزائل ملک میں تیار کیا گیا ہے جو جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فاذ میزائل طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل قومی ائیرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، فاذ میزائل پاک فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا اور ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا، یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی،جدت اورخودانحصاری کو اجاگرکرتاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربےکامشاہدہ پاکستان کی مسلح افواج کےسینیئرافسران کےساتھ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نےکیا۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
پاکستان نے طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے فاذ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

