پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کیے گئے۔ضلع کچھی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی جانب سے سڑک بند کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔کچھی میں سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ضلع خاران میں بھی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق خاران آپریشن میں سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک،سپاہی حکمت اللہ وطن پر قربان
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

