وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے مفت سفری سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں 5 سے 8 نومبر 2026 تک اجتماع میں آنے والے شرکا کی آمدورفت آسان بنانے کے لیے سوئے آصل پھاٹک سے اجتماع گاہ تک مفت الیکٹرک شٹل سروس شروع کردی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے 4 الیکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں، جن کے ذریعے اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو مفت سفری سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور اجتماع گاہ تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

