چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی سے ایک ملاقات تو ہوگئی ہے، خان صاحب کی صحت اور کیسز سےمتعلق کچھ ہدایات ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، پوری قوم کو تشویش ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی، کارکنوں اور سپورٹرز کو اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے اور ان کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

