اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل کے آغاز کی یقین دہانی کرائیں تو دونوں کی ملاقات کرادیتے ہیں، کل کا ٹائم بتادیں ایک گھنٹے کی ملاقات کرادی جائے گی۔
دوران سماعت وکیل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ قانون کے مطابق ملاقات کرا تو رہے ہیں ، کل آپ کہیں گے کہ 5 لوگوں کی ملاقات کرادیں۔
ذرائع کے مطابق وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے کل دن 3 بجے ملاقات ہوگی، بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک ملاقات کروائیں گے۔

