خوشاب کے دشوار گزار پہاڑی علاقے "کٹھہ پہاڑی” (پیل چوک) پر مسافر بس کی اترائی کے دوران اچانک بریک فیل ہونے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔
بس کے ڈرائیورنے اپنی جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا ئی اورفرار ہو گیا۔
اس نازک اور خوفناک صورتحال میں بس میں سوار ایک باہمت مسافر جو پیشے سے مزدا ڈرائیور تھا، نے بے مثال شجاعت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔
اس بہادرمسافر نے اپنی جان پر کھیل کر بے قابو بس کو پہاڑی کے ساتھ رگڑا اور اسے گہری کھائی میں گرنے سے بچاتے ہوئے محفوظ طریقے سے روک لیا۔
جس سے بس میں سوار 30 مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔ اس غیر معمولی بہادری پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی جانب سے حقیقی ہیرو کو نقد انعام اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ پولیس اور مقامی شہریوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی انہیں "انسانیت کا ہیرو” قرار دیا جا رہا ہے۔

