وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جہلم میں اپنے خطاب میں کہاکہ فیصل آباد میں ایک مرد نے دکان میں گھس کر ایک بچی کو اتنی بری طرح پیٹا کہ میرا دل دہل گیا۔
اس مالدار شخص کو تھانے بلا کر بچی کے سامنے کھڑا کیا اور میں نے کہا کہ اس کے منہ پر دو تین زناٹے دار تھپڑ مارو، اب کسی کی جرات نہیں کہ غریب آدمی کو مارے، طاقت کا غرور مریم نواز کی حکومت میں نہیں چل سکتا۔

