معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میری بہن اس دنیا میں نہیں رہی لیکن ہمیں مریم نواز شریف کی نیکی ہمیشہ یاد رہے گی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لکھا کہ
میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری بہن کے علاج معالجے کے لئے پورا ساتھ دیا۔ میری بہن اس دنیا میں نہیں رہی لیکن مریم نواز شریف صاحبہ کی اس مشکل ترین وقت میں کی گئی نیکی ہمیشہ زندہ رہے گی اور ہم سب گھر والوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ اللہ آپ کو اسی طرح اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین . وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی احسان مند ہوں جنہوں نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے میری بہن کی انگلینڈ میں تدفین میں مدد کے لیے بات کی اور پورے انتظامات کروائے . اللہ کے کرم اور آپ کی مدد سے میری مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں . اللہ آپ کو اِس کا اجر عطا فرمائے آمین

