یہ فلم ہے دی یوزؤل سسپیکٹس جو 1995 میں ریلیز ہوئی مگر 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی اس کا جادو ماند نہیں پڑسکا۔
فلم کی کہانی کیلیفورنیا کی بندرگاہ پر ایک بحری جہاز میں ہونے والے خوفناک دھماکے اور قتل عام سے شروع ہوتی ہے جس میں صرف 2 افراد زندہ بچتے ہیں۔
ایک کسٹم ایجنٹ ڈیو کوجان اس واقعے میں زندہ بچ جانے والے ایک معذور مجرم راجر "وربل” کِنٹ (کیون سپیسی) سے تفتیش کرتا ہے۔
وربل کِنٹ تفتیش کار کو ماضی کے واقعات سناتا ہے کہ کس طرح 5 پیشہ ور مجرم ایک جعلی پولیس لائن اپ میں اکٹھے ہوئے اور ایک ساتھ مل کر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔
کہانی آگے بڑھنے پر پتہ چلتا ہے کہ ان پانچوں مجرموں کو انڈرورلڈ کے ایک پراسرار اور بے رحم ڈان کائزر سوزی کے لیے کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
جب فلم اختتام پر پہنچتی ہے تو یہ عام کہانی ایسا موڑ لیتی ہے کہ ذہن گھوم جاتا ہے اور اس وقت پتا چلتا ہے کہ ہم نے جو عام سی کہانی دیکھی، وہ کتنی حیران کن ہے۔
یہ ایسی فلم ہے جس کا اختتام ایسے زوردار جھٹکے سے ہوتا ہے جو دیکھنے والا طویل وقت تک بھول نہیں پاتا۔
فلم میں کیون سپیسی ، گیبریل برن ، بینیسیو ڈیل ٹورو اسٹیفن بالڈون اور کیون پولاک نے مرکزی کردار ادا کیے۔
اس فلم کی کہانی تحریر کرنے والے کرسٹوفر میک کواری نے ایک اور کلاسیک ہالی وڈ فلم کاسابلانکا میں دی یوزؤل سسپیکٹس لفظ سنا تو انہیں لگا کہ یہ کسی فلم کا اچھا نام ہوسکتا ہے جبکہ پولیس لائن میں کھڑی مجرموں کی تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ نام جوڑا اور پھر کہانی کو تحریر کیا۔
فلم کے پراسرار کردار کائزر سوزی کا نام مصنف کے ایک سابق باس اور وکیل کیزر سومے کے نام پر رکھا گیا تھا۔
اداکار کیون اسپیسی نے اسکرپٹ پڑھے بغیر ہی ہدایت کار سے اس فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور مصنف نے وربل کِنٹ کا کردار خاص طور پر ان کے لیے ہی لکھا تھا۔

