پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں شہریوں کے لیے انعامی سکیم شروع کی جائے گی۔
انعامی اسکیم کے تحت صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر بذریعہ کیو آر کوڈ سہولت اور انعامات بھی ملیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ بذریعہ کیو آر کوڈ ادائیگیوں سے انکار کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

