Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

شمالی وزیرستان:تازہ آپریشن میں مزید16دہشت گردہلاک،مارے جانے والے دہشت گردوں کی کل تعداد91ہوگئی

نومبر 13, 2026

رکشہ میں 28 طلبا کو سوار کرنے پر ڈرائیورگرفتار

نومبر 13, 2026

اے آئی کمپنیاں سابق انٹیلی جنس افسران بھرتی کرنے لگیں

نومبر 13, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 13
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»شمالی وزیرستان:تازہ آپریشن میں مزید16دہشت گردہلاک،مارے جانے والے دہشت گردوں کی کل تعداد91ہوگئی
پاکستان

شمالی وزیرستان:تازہ آپریشن میں مزید16دہشت گردہلاک،مارے جانے والے دہشت گردوں کی کل تعداد91ہوگئی

EditorBy Editorنومبر 13, 2026Updated:نومبر 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری سرچ اور کلیئرنس آپریشن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جہاں تازہ کارروائیوں میں مزید 16 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

​سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 13 نومبر 2026 کو جاری آپریشن کے دوران علی خیل کے علاقے میں 14 جبکہ میر علی چوک میں 2 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیے گئے ان خصوصی آپریشنز کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔

​کلیئرنس آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ مساکی گاؤں میں مزید 5 کمپاؤنڈز کو کلیئر کیا گیا، جس کے بعد اس علاقے میں اب تک کلیئر کیے جانے والے کمپاؤنڈز کی مجموعی تعداد 340 اور مراکز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ اسی طرح زرّاکی میں 21 کمپاؤنڈز اور 18 مراکز کو کلیئر کر لیا گیا ہے، جبکہ قمبر خیل سے بارو خیل تک 18 کمپاؤنڈز کلیئر کیے گئے، جہاں اب تک مجموعی طور پر 272 کمپاؤنڈز کو دہشت گردوں سے پاک کیا جا چکا ہے۔

​مزید برآں، ہرماز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے 8 ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ میر علی بازار میں بھی سرچنگ کا عمل جاری رہا جہاں مزید 20 دکانوں کو کلیئر کیا گیا۔

بازار میں اب تک مجموعی طور پر 407 دکانوں اور 12 تہہ خانوں کی تلاشی مکمل کی جا چکی ہے۔

​سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک تعاقب اور کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    رکشہ میں 28 طلبا کو سوار کرنے پر ڈرائیورگرفتار

    نومبر 13, 2026

    اے آئی کمپنیاں سابق انٹیلی جنس افسران بھرتی کرنے لگیں

    نومبر 13, 2026

    آن لائن ادائیگیوں پرہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں شہریوں کو انعامات دیئے جائیں گے

    نومبر 13, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    امریکی انتخابات اور ڈیموکریٹس کی ذمہ داریاں

    نومبر 13, 2026

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026

    ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا

    نومبر 12, 2026

    سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

    نومبر 11, 2026

    نئے صوبے یا نیا تنازع

    نومبر 11, 2026

    پنجاب کی تاریخ، شناخت اور ہیروز

    نومبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.