Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت کی پیشکش مسترد کر دی

نومبر 15, 2026

آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا شیڈول منظور کر لیا

نومبر 15, 2026

ایرانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا دورۂ پاکستان متوقع

نومبر 15, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»کھیل»انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 338 رنز کا ہدف دے دیا
کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 338 رنز کا ہدف دے دیا

EditorBy Editorنومبر 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 338 رنز کا ہدف دے دیا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 337 رنز بنائے۔

عمان کے شہر الامیرات میں کھیلے جانے والے فائنل میں کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے اوپنرز نے 62 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

حیام خان 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد عبدالقادر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کردی۔

پاکستان نے پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔ تاہم، بھارتی بولرز کو رنز روکنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

عثمان خان اور عبدالقادر نے دوسری وکٹ کے لیے 135 رنز جوڑے۔ اس شراکت نے پاکستان کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے 111 گیندوں پر 107 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

دوسری جانب عبدالقادر نے جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے صرف 54 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔ انہوں نے 60 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

یوں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ بھارت کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 338 رنز بنانا ہوں گے۔

بھارت کی جانب سے کاویا پاریش پٹیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وینکاٹا نے 3 جبکہ ارجن راجپوت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔ اس کامیابی کے ذریعے پاکستان نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اب دفاعی چیمپئن پاکستان ایک بار پھر بھارت کے خلاف فائنل جیت کر اعزاز برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا شیڈول منظور کر لیا

    نومبر 15, 2026

    ایرانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا دورۂ پاکستان متوقع

    نومبر 15, 2026

    ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: سائرہ جبین انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

    نومبر 15, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    سردار کھوسہ کا رقصِ بسمل

    نومبر 15, 2026

    ڈگریوں کا ڈھیر، ہنر کا قحط

    نومبر 15, 2026

    نئے صوبے کون بنائے گا

    نومبر 14, 2026

    پیٹرول، عوام اور جماعت اسلامی

    نومبر 14, 2026

    امریکی انتخابات اور ڈیموکریٹس کی ذمہ داریاں

    نومبر 13, 2026

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.