آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان کو اہم کھلاڑی کی خدمات حاصل نہیں رہیں گی۔ سائرہ جبین دائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ عمیمہ سہیل کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ عمیمہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
سائرہ جبین کو 11 نومبر کو ٹریننگ سیشن کے دوران چوٹ لگی تھی۔ ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں تکلیف محسوس ہوئی۔
بعد ازاں ایکسرے رپورٹ میں انگوٹھے کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ اس انجری کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گی۔
سائرہ جبین مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے وطن واپس آئیں گی۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا پروگرام شروع کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کرے گی۔ اس دوران ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا اور صحت یابی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب عمیمہ سہیل قومی ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

