Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

آئرلینڈ: عالمی رہنماؤں کے عشائیے کے قریب دفتر سے دھماکا خیز آلہ برآمد

نومبر 14, 2026

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 14, 2026

خیبر پختونخوا ہ میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔صحت کارڈ ختم نہیں کریں گے اس میں خامیاں دور کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)جوہر نگار

نومبر 14, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 14
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»نئے صوبے کون بنائے گا
پاکستان

نئے صوبے کون بنائے گا

EditorBy Editorنومبر 14, 2026Updated:نومبر 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

خالد جاوید خان

آج کل پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے طرح طرح کی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں ۔کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔اس حوالے سے مختلف ممالک خصوصاً بھارت کا حوالہ دیا جاتا ہے جہاں تقسیم ہند کے وقت (برطانوی صوبوں کے لحاظ سے) 9 صوبے تھے اور اس کے علاوہ تقریباً 560 سے زائد نوابی و شاہی ریاستیں تھیں۔ آج بھارت میں کل28 صوبے اور مرکز کے زیر انتظام 8 یونین علاقے ہیں ۔جبکہ نوابی ریاستوں کو ختم کر کے بھارت میں ضم کر دیا گیا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت پورے پاک و ہند کی آبادی صرف 35کروڑ تھی جبکہ آج صرف بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب ہے۔ جبکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کی آبادی تقریبا 27 کروڑ ہے اور بنگلہ دیش کی آبادی تقریبا 17 کروڑ ۔ گویا 1947 کا برصغیر جو صرف 35 کروڑ انسانوں پر مشتمل تھا آج تقریباً دو ارب نفوس پر پہنچ چکا ہے۔ اس ضمن میں یہ حقیقت بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان سے علیحدگی کے وقت بنگلہ دیش کی آبادی، جو اس وقت مشرقی پاکستان کہلاتا تھا، مغربی پاکستان سے جو آج کل پاکستان کہلاتا ہے تقریباً 80 لاکھ نفوس زیادہ تھی۔ جو7کروڑ کے قریب تھی جبکہ اس وقت کے مغربی پاکستان کی کل آبادی 6 کروڑ 18 لاکھ کے پاس پاس تھی۔ گویا بنگلہ دیش نے اپنے قیام کے بعد جو قابلِ رشک ترقی کی ہے اس کی وجہ آبادی میں اضافے کی شرح کو کنٹرول کرنا بھی شامل ہے۔ پاکستان میں معاشی اور معاشرتی تنزلی کی ایک بڑی وجہ آبادی میں خوفناک اضافہ بھی ہے جس کی شرح ہمارے خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ اس ضمن میں اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جہاں ہم آبادی میں تیز رفتار اضافے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں، وہیں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے ہم نے انتظامی اصلاحات کرنے میں بھی بہت دیر کر دی ہے اور اسکی سب سے بڑی وجہ ملک میں گزشتہ 50سال سے جاری سیاسی عدم استحکام ہے۔ جناب ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے بعد ملک مسلسل سیاسی عدم استحکام اور طرح طرح کے سیاسی تجربات کی لیبارٹری بنا ہوا ہے۔ جناب بھٹو کے پانچ سالہ دور میں پہلی اور آخری مرتبہ بنیادی نوعیت کے فیصلے ہوئے جن میں سب سے بڑا کام 1973ءکے متفقہ آئین کی تیاری اور اس کا نفاذ تھا، یہ آئین اتنا بھرپور ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جاتا تو پاکستان آج جن مسائل سے دوچار ہے۔ ایسا نہ ہوتا۔ اسی آئین میں نئے صوبوں کا آئینی طریقہ کار بھی نہایت وضاحت سے دیا گیا ہے لیکن دکھ کی بات تو یہ ہے کہ اس آئین کی موجودگی کے باوجود اس پر کبھی عمل نہیں کیا گیا۔

اس وقت سوال یہ نہیں کہ پاکستان کو اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹوں کی ضرورت ہے یا نہیں سوال یہ ہے کہ یہ کام کون کرے گا؟آبادی کے مطابق انتظامی یونٹ کا قیام کس طرح عمل میں لایا جائے گا کیا یہ سیاسی جماعتوں، دانشوروں اور سول سوسائٹی کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا اور اس کا مقصد واقعی انتظامی معاملات کو بہتر بنانا اور گڈ گورننس ہوگا یا اس میں کسی طبقے کی بالادستی مقصود ہوگی۔ جیسے 1955ءمیں ون یونٹ کی آڑ میں بنگالیوں کی عوامی برتری کا توڑ نکالنا مقصود تھا ۔ جو اس وقت پاکستان کی کل آبادی کا 54فیصد تھے ۔ قیام پاکستان کے وقت دستور ساز اسمبلی کے کل 69اراکین میں سے 44یعنی 60فیصد سے زائد کا تعلق بنگال سے تھاایسے میں کوئی بھی قانون اور دستور سازی بنگالی اراکین کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔پاکستان کی اشرافیہ کسی طور پر بنگالیوں کو ان کے جائز اور جمہوری حقوق دینے کو تیار نہیں تھی۔

ون یونٹ کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا یہ تجویز کہاں سے آئی؟۔ اسکے بارے میں جنرل ایوب خان اپنی کتاب میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ تجویز چار اکتوبر 1954ءکو دورہ امریکہ کے دوران اچانک انکے زرخیز ذہن میں آئی تھی۔ اس وقت وہ آرمی چیف اور ایک حاضرسروس فوجی وزیر دفاع بھی تھے۔تاہم مرکز کو مضبوط کرنے کے نام پر بننے والے ون یونٹ نے صوبائی نفرتوں کو اس قدر بڑھا دیا کہ اسے جنرل یحییٰ خان کے دور میں ختم کرنا پڑا۔اب بھی اچانک نئے صوبوں کے قیام کے واویلے نے ان شکوک کو بھی جنم دیدیا ہے کہ کہیں بڑے صوبوں کو کنٹرول کرنے میں پیش آنے والی دشواریوں کے پیش نظر نئے صوبوں کا شوشہ تو نہیں چھوڑا جا رہا کیونکہ انتظامی طور پر بہترین اصلاحات بلدیاتی نظام کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہیں۔ جسکی طرف سنجیدگی سے توجہ دینے کی بجائے وہ کام کیے جا رہے ہیں جو پاکستان میں مزید سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام کو جنم دینگے۔ کبھی اس کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پیش کی جاتی ہے جن کے نتائج سب کو پہلے سے معلوم ہیں۔ جبکہ آئین میں دئیے گئے طریقہ کار کی طرف رجوع نہیں کیا جا رہا ۔اس وقت پاکستان انتہائی شدید سیاسی اور معاشی بحران میں گھرا ہوا ہے۔ اسلئے اندرونی یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ چنانچہ اس قسم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی سیاسی جماعتوں ، ملکی اداروں اور دانشوروں کومل بیٹھنا چاہئے اور افہام و تفہیم اور گہرے سوچ بچار کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کرنا چاہئے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبر پختونخوا ہ میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔صحت کارڈ ختم نہیں کریں گے اس میں خامیاں دور کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)جوہر نگار

    نومبر 14, 2026

    لاہور:پولیس نے پیشہ ور بھکاری گرفتار کرلیا،لاکھوں روپے نقدی برآمد،مقدمہ درج

    نومبر 14, 2026

    عمران خان نے جنرل باجوہ سے کہا میں نے سیاست میں 20 سال لگائے ہیں،باجوہ نے کہاہم نے 70 سال لگائے ہیں۔فواد چوہدری

    نومبر 14, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے کون بنائے گا

    نومبر 14, 2026

    پیٹرول، عوام اور جماعت اسلامی

    نومبر 14, 2026

    امریکی انتخابات اور ڈیموکریٹس کی ذمہ داریاں

    نومبر 13, 2026

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026

    ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا

    نومبر 12, 2026

    سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

    نومبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.