Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت کی پیشکش مسترد کر دی

نومبر 15, 2026

آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا شیڈول منظور کر لیا

نومبر 15, 2026

ایرانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا دورۂ پاکستان متوقع

نومبر 15, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 15
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»سردار کھوسہ کا رقصِ بسمل
پاکستان

سردار کھوسہ کا رقصِ بسمل

EditorBy Editorنومبر 15, 2026Updated:نومبر 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سہیل وڑائچ

دیرینہ مہربان سردار لطیف کھوسہ کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کی پھرتیوں، خوشیوں اور دعوؤں نے مجھے سرشار کر رکھا ہے مجھے پروگریسو رائٹرز کے بانی سید سجاد ظہیر المعروف بنے بھائی کی بیٹی نور سجاد ظہیر کی کتاب ’’میرے حصے کی روشنائی‘‘ کا ایک قصہ یاد آگیا۔ الجزائر کو آزادی ملی تو سجاد ظہیر خوشی میں سرشار جھومتے ہوئے گھر آئے الجزائر سجاد ظہیر کا وطن نہ تھا مگر وہ سرخ انقلاب، آزادی اور مساوات کے سچے اور پکے پیروکار تھے وہ پاکستان میں بھی انقلاب لانے کیلئے زیرزمین کام کرتے رہے انکا جذبہ سچا اور کھرا تھا اب میرے جیسا قلم گھسیٹا انکی ہمسری کیسے کرسکتا ہے میں سردار کھوسہ کے چہرے کی سرخی پر سرشار ہوں تو بآسانی مجھے طعنہ دیا جاسکتا ہے ’’ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘۔

سردار ان کے کھوسہ دہائیوں تک پیپلز پارٹی کی سیاست میں سرگرم رہے گورنر پنجاب رہے، اٹارنی جنرل رہے، پارٹی کے سیکریٹری جنرل رہے، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے وکیل رہے محترمہ بے نظیربھٹو آخری بار لاہور آئیں تو کھوسہ ہاؤس میں ہی مقیم رہیں اور وہاں مختصر نظر بندی بھی گزاری۔ سردار لطیف کھوسہ کے پیپلز پارٹی سے کچھ اختلافات ہوئے اور کچھ وہ اپنے صاحبزادوں کے سیاسی مستقبل کی راہ بھی ہموار کرناچا ہتے تھے اور سب سے بڑھ کر یہ وہ خود کو ایک نئی سیاسی اننگز کھیلنے کیلئے تروتازہ محسوس کرتے تھے وہ مشکل وقت میں تحریک انصاف کو درپیش چیلنج کا سامنا کرنے کو بھی تیار تھے اسلئے انہوں نے 2024ء کا ڈیفنس لاہور سے الیکشن لڑا اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی خواجہ صاحب کا دل بھی بڑا ہے انہوں نے اپنی شکست کو تسلیم کرکے کھوسہ صاحب کو مبارکباد دی۔

سردار لطیف کھوسہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو وہ پیڈ باندھے بلے بازی کیلئے تیار تھے مگر تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی انہیں سر اٹھانے ہی نہ دیتی تھی انکی بینظیر بھٹو اور زرداری کو عدالتوں سے لڑ لڑ کر ریلیف لیکر دینے کی مشہوری تھی انہیں عمران خان اور بشریٰ عمران کا وکیل مقرر کیا گیا مگر جلد ہی بانی کو انکی عدم حاضری اور عدم دلچسپی کی ایسی شکایتیں لگائی گئیں کہ وہ تحریک انصاف کے وکلائے صفائی کی صف میں پیچھے دھکیل دئیے گئے انہوں نے تحریک انصاف کی سیاست میں سرگرم ہونے کی کوشش کی مگر وہاں صرف تقریریں گرم ہیں باقی سب کچھ ٹھنڈا ہے پارلیمان میں تقریر کرکے سر اٹھانے کی کوشش کی تو وہاں بھی کئی شیش ناگ غضبناک ہوئے مگر سردار کھوسہ بھی کہاں ہمت ہارنیوالے ہیں انہوں نے وہی جادو کی چھڑی پھر سے آزمائی جو پیپلز پارٹی کی قیادت سے قرب میں کام آئی تھی وکالت ہی انکا جادو اور دلائل انکی چھڑی ہیں تحریک انصاف میں جاکر سردار کھوسہ کے قہقہے اور ہنسی کچھ دب سی گئی تھی انکے رقص میں وہ پھرتی نہیں دکھائی دے رہی تھی جوانکا سالوں سے خاصا رہی ہے وہ تو تفاخر اور خودی کے رقص طاؤس کے قائل تھے تحریک انصاف میں جاکر انہیں مسلسل ہسپانوی درد اور جذبات کا رقص فلیمینکو (Flamenco)سے سابقہ پڑگیا مگر ماہر رقاص ہر طرح کی دھن پر رقص کرناجانتے ہیں تحریک انصاف میں اپنا مقام بنانے کیلئے ارجنٹائن کے کشاکشی رقص ٹانگو(Tango)کا سہارا لینا پڑا۔ اگر سردار کھوسہ کی اڈیالہ میں عمران اور بشریٰ عمران سے ملاقات کے بعد تاثرات کو کوئی نام دیا جاسکتا ہے تو وہ رقص بسمل ہے (بسمل ویسے تو ذبح کئے جانیوالے پرندے کی تڑپ کو کہتے ہیں مگر اسکی ادبی تعبیر بے قراری ہے)۔

تحریک انصاف کی اندرونی سیاست، طالبعلموں کیلئے لیڈر کی نفسیات اور اسکی تنظیم کی پیچیدگیاں سمجھنے کیلئے کافی ہے ۔تحریک انصاف کی پوری تنظیم درجہ بدرجہ موجود ہے ،مگر ان سب پر بھاری علیمہ خانم ہیں یو ٹیوبرز اور بہادر بھگوڑے انہی کی لائن لیتے ہیں اور وہ اپنے بھائی کی ہو بہوFemaleکاپی ہونے کی وجہ سے کسی کا لحاظ نہیں کرتیں تنظیم کے ہر فرد کو بغیر کسی تحفظ کے نشانہ بناتی ہیں اور خان کے حواری اور تماشائی اس پر تالیاں پیٹتے ہیں تاہم اصل ویٹو پاور عمران خان کوحاصل ہے یا پھر انکی تیسری اہلیہ بشریٰ عمران کو یہ مرتبہ حاصل ہے عمران خان بشریٰ بی بی کو نہ صرف اپنا روحانی استاد اور مرشد مانتے ہیں بلکہ انکے جیل میں ملاقاتیوں کے بقول عمران خان نہ تو اپنی قید اور نہ اپنی بیماری سے پریشان ہیں اور نہ ہی اسکا زیادہ ذکر کرتے ہیں البتہ وہ اہلیہ کی بیماری اور بالخصوص انکی بینائی متاثر ہونے کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔ عمران خان کی عرصے تک ملاقاتیں بند رہیں مگر انکی بشریٰ سے ملاقات بند ہوتو وہ اس پر شدید احتجاج بھی کرتے ہیں اور پریشان بھی ہوتے ہیں جیل اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمران اور انکی اہلیہ کی جیل کے اندر ملاقات کا وقت عام طور پر آدھا گھنٹہ طے ہوتا ہے عمران بشریٰ سے عقیدت ومحبت سے مصافحہ بھی کرتے ہیں اور ان سے کانوں میں سرگوشیاں بھی کرتے ہیں انکا بشریٰ سے تعلق اہلیہ کی محبت سے زیادہ مرشد کی عقیدت والا ہے۔ جس طرح علیمہ خانم نے پارٹی تنظیم کے اوپر ویٹو پاور حاصل کی ہوئی ہے بشریٰ کو عمران پر سپرویٹو کا رتبہ حاصل ہے علیمہ خانم اور انکی بہنوں کو عمران خان کے کانوں تک رسائی حاصل ہے اور ان کے کہے کا بھائی کو اعتماد بھی حاصل ہے مگر بشری کو عمران کے دل و دماغ تک رسائی ہےپیچھ بشریٰ اور بہنوں میں اگر کسی معاملے پر اختلاف ہوتو عمومی طور پر بشریٰ فتح یاب ہوتی ہیں سردار کھوسہ کی حالیہ کامیابی کی کنجی بھی بشریٰ عمران ہی بنی ہیں۔ہمارے سردار کھوسہ کی وکالت ہی پیپلز پارٹی میں سیڑھیاں چڑھنے میں کام آئی تھی تحریک انصاف میں بھی یہی سیڑھی بنی، بشریٰ بی بی نے انہیں بطور وکیل اپنایا تو شروع میں لطیف کھوسہ کی گڈی چڑھنی شروع ہوگئی مگر تحریک انصاف میں تو کئی وکلاء نے اپنی اپنی پتنگیں اڑا رکھی ہیں سردار کھوسہ کے پیچے دوسرے وکیلوں کےگڈوں اور گڈیوں سے ایسے پڑے کہ انکی گڈی بے ہوا اور بے وزن ہوگئی بانی تحریک کو بھی ان سے بدگمان کیا گیا تاہم بشریٰ عمرپیچھان بدستور سردار کھوسہ سے خوش گمانی کی قائل رہیں یہی خوش گمانی سردار کھوسہ کی خوش گفتاری میں شامل ہوئیں تو ملاقات کا وہ نتیجہ نکلا کہ سب حیران وپریشان ہیں کہ ڈیل ہوگی یا نہیں؟ کون رہا ہوگا اور کون نہیں؟ نئے صوبوں پر تحریک انصاف، مقتدرہ کی حمایت کرے گی یا نہیں؟ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ چائے کے کپ اور چسکی میں ابھی بھی بڑا فاصلہ ہے۔

یاد آتا ہے کہ ماضی میں بھی اس تھیوری پرکام کیا گیاتھا کہ بشریٰ اور علیمہ خانم کی لڑائی تحریک انصاف کا کمزور پہلو ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے علیمہ خانم اور بہنوں نے حکومت کے ناک میں دم کررکھا تھا ایسے میںبشریٰ عمران کو حکومت نے رہا کرکے اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہا مگر ہوا اسکے الٹ۔بشریٰ عمران جیل سے سیدھی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچیں نہ صرف وہاں ڈیرہ ڈالا بلکہ وزیر اعلیٰ گنڈا پور کو اسلام آباد جاکردھرنا دینے پر مجبور کرنا شروع کردیا غیر سیاسی بشریٰ عمران یکایک نہ صرف سیاسی ہوگئیں بلکہ انہوں نے جارحانہ سیاست میں علیمہ خانم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اس پراجیکٹ میں درجن بھر جانوں کے ضیاع کے بعد ناکامی کا اعتراف کرلیا گیا بشریٰ عمران دوبارہ جیل میں عمران کی ساتھی بن گئیں۔ ایک بار پھر بانی اور تحریک انصاف کی کمزوری سامنے آئی ہے دیکھنا یہ ہے کہ یہ کمزوری کل کو تحریک انصاف کو اقتدار دلائیگی سہولتیں مل جائینگی اور سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا یا پھر یہ صرف لولی پاپ ہیں۔ نفرتیں اور لڑائیاں اسقدر خوفناک ہیں کہ یہ دریا کے وہ دو پاٹ ہیں جو کبھی مل نہیں سکتے۔ کیا سردار کھوسہ دریاؤں کو موڑدینگے؟کیا سردار کھوسہ کا سرشاری میں کیا گیا بھنگڑا کامیابی کی لڈی میں بھی تبدیل ہوسکے گا یا نہیں؟

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    معروف گلوکارہ شازیہ خشک نےموسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ کر اسلامی زندگی اختیار کرلی۔جنید جمشید کی زندگی نے میری سوچ کا دھارابدل دیا۔ شازیہ خشک

    نومبر 15, 2026

    میجرعمرناصرشہیداور حوالدارعدنان شہید کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

    نومبر 15, 2026

    وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا

    نومبر 15, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    سردار کھوسہ کا رقصِ بسمل

    نومبر 15, 2026

    ڈگریوں کا ڈھیر، ہنر کا قحط

    نومبر 15, 2026

    نئے صوبے کون بنائے گا

    نومبر 14, 2026

    پیٹرول، عوام اور جماعت اسلامی

    نومبر 14, 2026

    امریکی انتخابات اور ڈیموکریٹس کی ذمہ داریاں

    نومبر 13, 2026

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.