آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے پولو کھلاڑی عدنان احمد کو نیا گھوڑا تحفے میں دے دیا۔ واضح رہے کہ حالیہ خیبر پولو اینڈ کلچرل فیسٹیول کے دوران مقابلے میں عدنان احمد کا گھوڑا ہلاک ہو گیا تھاجس پر آئی جی ایف سی کے پی نارتھ نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نیا گھوڑا فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وعدے کی تکمیل پر پولو کھلاڑی عدنان احمد نے آئی جی ایف سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور خطے میں پولو سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فرنٹیئر کور کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا،جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے بھی اس احسن اقدام کو اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد و محبت کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کا باعث قرار دیا ہے۔

