Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان کا وینزویلا کی صورتحال پر اظہار تشویش
ٹرینڈ

بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان کا وینزویلا کی صورتحال پر اظہار تشویش

EditorBy Editorجنوری 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان نے وینزویلا کے عوام کی فلاح وبہبود کو اہم قراردیتے ہوئے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی گرفتاری کے تناظر میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بحران کے خاتمے کیلئے تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زوردیتا ہے۔

بیان کے مطابق تنازعات کے حل کیلئے اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے، حکومت وینزویلا میں ہونے والی پیش رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ وینزویلا میں مقیم پاکستانی برادری کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے، جن کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا گیا۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز  نے عدالتی حکم کے تحت عارضی طور پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی برادری کی جانب سے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کی جارہی ہے۔ چین نے صدر مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ملائیشیا نے امریکی اقدام  عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فرانس نے کہا وینزویلا کا مستقبل صرف وہاں کے عوام طے کرسکتے ہیں ۔ اسپین کے وزیراعظم کا کہنا تھا امریکی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

امریکا کی سابق نائب صدر کاملا ہیرس نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔ کہتی ہیں ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا نہ محفوظ ہوا نہ مضبوط اور نہ ہی سستا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا پر امریکی حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو  نے  وینزویلا کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا۔ وینزویلا کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.