پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ تعین کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا۔

