Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملہ، ہیکرز نے 6.3 ارب ڈالر کی کرنسی چرالی

اکتوبر 30, 2026

ہانگ کانگ سپر سکسز: یو اے ای نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

اکتوبر 30, 2026

بوسنیا میں یورپی یونین فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک

اکتوبر 30, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 30
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»اسحاق ڈار سے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب خان اور وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات
پاکستان

اسحاق ڈار سے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب خان اور وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات

EditorBy Editorاکتوبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ملاقات میں آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں کثیرالجہتی ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے، مقامی تجارت کے فروغ اور علاقائی سیاحت کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم شاہراہوں کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاقی حکومت کی جانب سے معاونت بڑھانے پر زور دیا اور آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیمی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور معاشی مواقع پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر آزاد کشمیر کے عوام سے گہرے اور دیرینہ رشتے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آزاد کشمیر کی قیادت کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون اور عوام کی سماجی و معاشی بہتری کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کی اسلام آباد میں ترکیہ کے یوم جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

    اکتوبر 29, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح کردیا

    اکتوبر 29, 2026

    آصفہ بھٹو کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مستحق خاندانوں کی معاونت بڑھانے پر زور

    اکتوبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.