انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سے نام مانگ لئے ہیں۔
وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پیپلزپارٹی کےچیف وہپ اعجازجاکھرانی اور ایم کیوایم کے چیف وہپ امین الحق کوخطوط لکھے ہیں۔عددی تناسب سےکمیٹی میں پیپلزپارٹی کے پانچ اورایم کیوایم کا ایک ایم این اے شامل ہوگا۔ پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ(ن)کےنوارکان بنتے ہیں تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کیلئے ن لیگ نے اپنے ارکان کی تعداد کم کرنے پرغور کرنا شروع کردیا ہے۔

