بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں بانی اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی تصدیق کردی اور ملاقات کیلئے دیا گیا 40منٹ کا وقت ناکافی بھی قرار دے دیا ۔
سلمان صفدر نے ایکس پر پیغام میں کہا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے شام ساڑھے چار بجے اڈیالہ جیل حکام نے چالیس منٹ تک ملاقات کروائی ۔ سلمان صفدر کے مطابق بار بار کی درخواستوں کے باوجود بانی سے ملاقات سات ماہ بعد اور بشریٰ بی بی سے گیارہ ماہ کے بعد ملاقات ہوئی ۔ بانی اور بشریٰ بی بی نے صحت اور جیل میں رہائشی حالات سے آگاہ کیا۔ دونوں نے بعض مقدمات اور قانونی امور پر نئی ہدایات بھی دیں

