میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔
شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔
میرا اور شائستہ کی ایک اور بہن اقصیٰ عباس، جو یورپ میں مقیم ہیں، نے بھی ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی تقریباً ایک سال تک شائستہ کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں بار بار اسپتال میں داخل کیا جاتا رہا اور صحت میں بہتری پر گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

