سی پی او پشاور اور پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا ماضی میں افغان نیشنل آرمی (اے این اے) سے تعلق رہا اور اس کی گرفتاری سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال اور دہشت گردانہ نیٹ ورکس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عباس احسن نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار خارجی حکمت اللہ سے دورانِ تفتیش انتہائی اہم اور حساس معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف افغان نیشنل آرمی کا حصہ رہا ہے بلکہ وہ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی اس مؤثر کارروائی کو صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی اور نمایاں کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

