Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ہمارے لیے پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتیں اہم ہیں۔محسن نقوی

نومبر 12, 2026

بیرسٹر گوہرلاہور پہنچ گئے،پی آئی سی میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات،زین قریشی بھی ہمراہ تھے

نومبر 12, 2026

لاہور:ٹک ٹاک بناتے ہوئے شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق

نومبر 12, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 12
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»تازہ ترین»بھارتی اداکارہ نورا فتحی عدالت میں پیش
تازہ ترین

بھارتی اداکارہ نورا فتحی عدالت میں پیش

EditorBy Editorنومبر 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی بدھ کو نئی دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے استغاثہ کی گواہ کی حیثیت سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

عدالت نے انہیں پہلے بھی دو مرتبہ طلب کیا تھا تاہم ایک پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی۔

اس موقع پر عدالت نے ان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالتی کارروائی کو سنجیدگی سے لینے کی تنبیہ کی تھی۔

نورا فتحی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں دسمبر 2020 میں چنئی میں ایک فلاحی تقریب کے لیے فنکارہ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور اس کے عوض کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔

تاہم سکیش کے وکلا نے مبینہ طور پر اس تقریب سے منسلک قیمتی ہینڈ بیگ، موبائل فون اور بی ایم ڈبلیو گاڑی سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

سکیش کے وکیل اننت ملک کا کہنا ہے کہ جرح کے دوران دستاویزات اور شواہد پیش کیے جائیں گے۔

انہوں نے ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 319 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دورانِ سماعت کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئیں تو عدالت اس کے خلاف بھی کارروائی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے کی مبینہ بھتہ خوری سے متعلق ہے۔ نورا فتحی اس مقدمے میں فی الحال ملزمہ نہیں بلکہ استغاثہ کی گواہ ہیں۔

دہلی پولیس کے بقول سکیش چندر شیکھر نے 2020 اور 2021 کے دوران تہاڑ جیل میں قید سابق کاروباری شخصیت شیوندر موہن سنگھ کی اہلیہ ادیتی سنگھ کو سرکاری افسر ظاہر کرکے فون کیے اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کرانے میں مدد دینے کے بہانے بھاری رقم وصول کی۔

اس معاملے میں سکیش کی اہلیہ لینا ماریا پال اور دیگر افراد بھی تفتیش کی زد میں آئے۔

تحقیقات کے دوران نورا فتحی کا نام بھی سامنے آیا کیونکہ دسمبر 2020 میں وہ چنئی میں لینا ماریا پال کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔

نورا نے تفتیشی اداروں کو بتایا تھا کہ انہیں اس تقریب کے دوران قیمتی تحائف، جن میں ایک مہنگا بیگ اور موبائل فون شامل تھے، دیے گئے جبکہ بی ایم ڈبلیو گاڑی دینے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ہمارے لیے پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتیں اہم ہیں۔محسن نقوی

    نومبر 12, 2026

    بیرسٹر گوہرلاہور پہنچ گئے،پی آئی سی میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات،زین قریشی بھی ہمراہ تھے

    نومبر 12, 2026

    لاہور:ٹک ٹاک بناتے ہوئے شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق

    نومبر 12, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026

    ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا

    نومبر 12, 2026

    سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

    نومبر 11, 2026

    نئے صوبے یا نیا تنازع

    نومبر 11, 2026

    پنجاب کی تاریخ، شناخت اور ہیروز

    نومبر 9, 2026

    حکومتی اتحاد اور سیاسی منظر نامہ

    نومبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.