Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

لاہور میں مرغی کا گوشت 700روپے کلو فروخت ہونے لگا

نومبر 23, 2026

ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے

نومبر 23, 2026

ریفرنڈم ہونا چاہیے،نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»دنیا»کم جونگ اُن نے ٹرمپ کی فون کالز اور خط نظر انداز کر دیے، ملاقات کی نئی کوشش بھی ناکام
دنیا

کم جونگ اُن نے ٹرمپ کی فون کالز اور خط نظر انداز کر دیے، ملاقات کی نئی کوشش بھی ناکام

EditorBy Editorنومبر 23, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی تازہ کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔ امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے صدر ٹرمپ کی فون کالز کا جواب نہیں دیا، جبکہ ان کا بھیجا گیا خط بھی کھولے بغیر واپس کر دیا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس معمول کے سفارتی ذرائع سے کم جونگ اُن تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم، شمالی کوریا کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے براہ راست خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں شمالی کوریا کے مشن کے باہر یہ خط ایک شمالی کوریائی سفارت کار کے حوالے کیا۔ بعد ازاں اقوام متحدہ میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران اس سفارت کار نے سر بمہر خط کھولے بغیر امریکی نمائندے کو واپس کر دیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق رواں ہفتے صدر ٹرمپ کے دورۂ ایشیا کے دوران بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے امکان پر غور کیا گیا۔ تاہم، آخری لمحات میں یہ کوشش بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم جونگ اُن نے ملاقات کے لیے ایسی شرائط پیش کیں جو واشنگٹن کے لیے قابل قبول نہیں تھیں۔ ان میں سب سے اہم مطالبہ یہ تھا کہ امریکا شمالی کوریا کو ایک جوہری طاقت کے طور پر تسلیم کرے۔

یہ مطالبہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اختلافات کی بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔ واشنگٹن طویل عرصے سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    کالج سے بھاگ کر میچ دیکھنےوالے نوجوان فینز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    نومبر 23, 2026

    پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے، غیر رسمی ملاقاتیں جاری رہیں، بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال

    نومبر 23, 2026

    جرمنی میں انٹیلی جنس اداروں کو وسیع اختیارات دینے کا قانون منظور، خفیہ گھروں میں داخلے کی اجازت بھی شامل

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.