پہلگام : مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مودی حکومت کے ایک اور فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام کی بیسران وادی میں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کے انخلاء کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں سے مدد لی جارہی ہے۔
مودی حکومت نے خود ہی حملہ کروا کر اب اس فالس فلیگ آپریشن کا پاکستان پر الزام لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور مودی حکومت کا حامی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپگینڈا کر رہا ہے۔