پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پہلا رابطہ ہوا۔ دونوں ممالک نے جنگ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے دونوں ڈی جیز کے درمیان 90 منٹ تک بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں کا رابطہ ہاٹ لائن پر ہوا۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر رابطہ ہوا۔۔