اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے متعلقہ اداروں نے جامع مانیٹرنگ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق کشیدگی کے دوران جعلی خبریں اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کشیدگی کے دوران جعلی خبریں اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں بیرون ملک سے چلنے والے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کرانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکومت نے کئی یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے لئے یوٹیوب انتظامیہ کو فہرست دے دی۔
حکومت کی درخواست پر احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینل پاکستان میں بلاک کردیا گیا، مبینہ طور پر ان چینلز نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ ریاست، فوج،عدلیہ یا دیگر اداروں کی توہین یا کردار کشی پر مبنی مواد شیئر نہ کریں، کوئی بھی ریاست مخالف مواد دیکھیں تو اسے بلاکنگ کے لیے فوری رپورٹ کریں، عوام ریاست مخالف مواد تفتیش کے لئے ایف آئی اے کو بھی رپورٹ کریں۔