ایران کا امریکی کارروائی کو “بحری قزاقی” قرار دے کر اقوامِ متحدہ سے رجوع

Iran appeals to the United Nations, calling the US action “piracy.”

ایران نے امریکی کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے باضابطہ رجوع کر لیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکا ایرانی جہازوں کو قبضے میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے امیر سعید ایروانی نے یو این سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط ارسال کیا، جس میں امریکی اقدامات کو “بحری قزاقی” اور غیر قانونی ناکہ بندی قرار دیا گیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی تجارت میں مداخلت ہے بلکہ ایرانی املاک پر غیر قانونی قبضے کے مترادف بھی ہے۔

ایرانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا یہ طرزِ عمل عالمی قوانین، بالخصوص سمندری حدود اور آزادانہ تجارت کے اصولوں کے خلاف ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمنیا نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود ایران اس تنازع کو مکمل طور پر ختم شدہ نہیں سمجھتا۔ ان کے مطابق ایرانی افواج اپنی دفاعی تیاریوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں عسکری سامان کی بحالی اور ممکنہ اہداف کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے