خسرہ کے باعث ایک ہی روز میں بچی سمیت 2 بچے جان سے گئے، اہل خانہ کے مطابق 5 سالہ بچی خدیجہ اور 8 سالہ ساجد خسرہ کا شکار ہوئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خسرہ وبا میں مبتلا بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، ایک ہی خاندان کے 6 بچوں سمیت مختلف علاقوں کے 2 درجن سے زائد بچے نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لیےمبتلا بچوں کی ویکسینیشن کی جائے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ہنگامی بنیادوں پر اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگ گھریلو ٹوٹکوں سے گریز کریں اور خسرہ سے متاثرہ بچوں کو ہسپتال لائیں، گھریلو ٹوٹکے بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔
