امریکی حملوں کی مذمت پر ایرانی صدر کا پوپ لیو سے اظہارِ تشکر

Iranian President thanks Pope Leo for condemning US attacks

ایرانی صدر Masoud Pezeshkian نے امریکی حملوں کی مذمت کرنے پر Pope Leo XIV کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ نے امریکا کے خلاف اخلاقی، منطقی اور منصفانہ مؤقف اختیار کیا۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ Donald Trump کا ایران کو “پتھر کے دور میں بھیجنے” سے متعلق بیان شرمناک ہے اور یہ غرور، دھونس اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

صدر پزشکیان کے مطابق امریکی اور اسرائیلی پالیسیاں نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران امریکی حکومت کے غیرقانونی مطالبات کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا مؤقف دراصل بین الاقوامی قانون، قومی خودمختاری اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے