خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا،اجلاس اب بدھ سترہ جون کو طلب کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نےحاصل اختیارات کے تحت آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔عید سے پہلے اسمبلی اجلاس یکم جون دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا ۔
اس سے پہلے 8 جون پھر 15 جون اور اب 17 جون تک ملتوی کیا گیا ہے،خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے 17 جون کے اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔
