مختلف شہروں میں طوفانی بارش، حادثات میں 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ڈی آئی خان، اپر دیر، کوہاٹ اور اورکزئی میں حادثات، 4 مکانات متاثر ہوگئے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں گردآلو آندھی کے بعد کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ کوٹ قیصرانی کے مقام پر نالے میں مسافر پھنس گئے۔ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 10 افراد کو ندی سے باہر نکال لیا گیا۔

فیصل آباد میں کوکیانوالہ روڈ پرمکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میاں چنوں میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بارشوں کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے