امارات میں پھنسے افراد کیلئے 30 روزہ خصوصی ویزا رعایت، 9 جولائی تک جرمانہ نہیں ہوگا

متحدہ عرب امارات: فضائی حدود کی بندش کے باعث ویزا اوور اسٹے جرمانے معاف

متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ اور فضائی بندشوں کے باعث متاثر ہونے والے غیر ملکی مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود قیام پر عائد جرمانے معاف کرنے اور 30 روزہ خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ابوظہبی میں اماراتی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران جنگ اور خطے میں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے باعث امارات میں پھنس جانے والے مسافروں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو 9 جولائی تک بغیر کسی جرمانے کے اپنے ویزا اسٹیٹس کو درست کرانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ اس رعایت کا اطلاق 10 جون سے 9 جولائی تک ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سیاحتی اور وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ان افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگی جن کے رہائشی ویزے منسوخ ہو چکے ہیں۔ فضائی آپریشنز میں رکاوٹوں اور سفر میں مشکلات کے باعث اماراتی حکومت نے اضافی وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد قانونی پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے