وزیر اعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام، جانچ پڑتال کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام   ہو گئی، ای ٹیکسی اسکیم سےمستفید افراد نے ٹیکسی سروسز کے بجائے گاڑیاں گھریلو استعمال کیلئے رکھ لیں ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹیکسی حاصل کرنے والے افراد کی جانچ کا فیصلہ کرلیا ۔

خریداروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور شدہ پرنٹ و ڈیزائن بھی ای ٹیکسیز سے ہٹادیئے ، ای ٹیسکی کو ٹیکسی سروسز کے بجائےصرف گھریلو استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ای ٹیکسیز حاصل کرنیوالے افردا کا ریکارڈ موجود ہے ، ایسے لوگ جنہوں نے ای ٹیکسیاں لیکر گھروں میں کھڑی کیں ان سے ٹیکسیاں ضبط کی جائیں گی ، ماحول دوست ٹیکسی سروسز کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سےچار ارب کی رقم بطور سبسڈی دی گئی ، پنجاب حکومت کی جانب سے گیارہ سو ای ٹیکسیز بلاسود آسان اقساط پر فراہم کی گئیں تھیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے