گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی مرکزی تقریب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ چنار باغ میں منعقد ہوگی، جہاں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وزیراعلیٰ سے حلف لے لیں۔

تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، منتخب عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، پی پی چیئرمین گلگت میں یادگار شہداء پر حاضری بھی دیں گے۔

حلف برداری تقریب کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ مہمانوں اور عوام کی آمدورفت کو سہل اور محفوظ بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے