پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ: امریکی ڈرون مار گرایا، امریکا جنگ بندی مفاہمت کی خلاف ورزی کر رہا ہے

ایران پر امریکی فوج کے تازہ حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے جوابی کارروائیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایران میں ایک امریکی ڈرون مار گرایا گیا ہے جبکہ بحرین اور کویت میں 85 امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی کارروائیوں کے بعد ایرانی افواج نے مختلف اہداف کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا پر جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MOU) کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایران پر امریکی حملے، ایرانی تیل کی مصنوعات پر پابندیوں کی بحالی اور مزید فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں جنگ بندی مفاہمت کے منافی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے