وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف قطر پہنچ گئے، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کریں گے

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں قطری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیراعظم شہباز شریف، محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قصر لوسیل جائیں گے، جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور خیرسگالی کے اظہار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے