امریکا کی ایران، روس اور میکسیکو پر نئی پابندیاں، جوہری پھیلاؤ اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا اعلان

امریکا نے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے تحت ایران، روس اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام کو مضبوط بنانا اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔ ان اقدامات کے تحت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد، کمپنیوں اور تنظیموں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے وابستہ بہروز نمازی اور ان کی کمپنی بھی شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ان سرگرمیوں کے خلاف ہیں جنہیں واشنگٹن عالمی سلامتی اور بین الاقوامی قوانین کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے