شام نے حزب اللہ کے لیے اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، میزائل اور ڈرونز ضبط

شامی حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لبنان جانے والی اسلحہ اور میزائلوں کی مبینہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔ شامی وزارت داخلہ کے مطابق ضبط کیا گیا اسلحہ حزب اللہ کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا، جبکہ وزارت نے تنظیم کو "دہشت گرد ملیشیا” قرار دیا ہے۔

شامی وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی اس وقت کی گئی جب سرحدی علاقے میں مشکوک انداز میں کھڑی ایک گاڑی پر نظر رکھی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل، اینٹی آرمر گائیڈڈ میزائل اور ڈرونز برآمد کیے گئے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اسلحہ کی یہ کھیپ شامی سرزمین کے ذریعے لبنان منتقل کی جا رہی تھی۔ حکام نے واضح کیا کہ سرحدوں کی حفاظت اور قومی خودمختاری کا دفاع ریاست کی اولین ترجیح ہے اور شام اپنی سرزمین کو اسلحہ اسمگلنگ یا خطے کے امن کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے