فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج؛ ارجنٹائن اور اسپین میں ٹائٹل کا ٹکراؤ، میسی اور یمال پر نظریں

دنیا کے سب سے بڑے کھیل کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سنسنی خیز اور تاریخی فائنل معرکہ آج نصف شب نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس عالمی ٹکراد میں ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر لیونل میسی اور اسپین کے ابھرتے ہوئے اسٹار لامین یمال دنیا بھر کے شائقینِ کھیل کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ فائنل مقابلہ رات 12 بجے شروع ہوگا، جس کے لیے کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شائقین کی سہولت کے لیے بڑی اسکرینوں پر میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیو جرسی اسٹیڈیم میں فائنل کک آف سے قبل ایک یادگار اور شاندار ثقافتی تقریب منعقد ہوگی، جس کے مرکزی فنکار امریکی گلوکار اور ریپر پوسٹ میلون ہوں گے، جبکہ ای جی او ٹی ایوارڈ یافتہ نامور گلوکارہ جینیفر ہڈسن امریکی قومی ترانہ پیش کریں گی۔ فیفا کی جانب سے شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے ہاف ٹائم شو کو بھی یادگار بنایا گیا ہے.

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے