چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہےکہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے،27 جولائی کو الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق خبریں صرف افواہیں ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کے مطابق الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، اگر الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے، اگلے سات دنوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں جو ہر حال میں ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کل راولا کوٹ اور پلندری کے علاوہ ملازمین کی پولنگ حسب معمول اور پروگرام کے مطابق ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے آزادکشمیر میں ریٹرننگ افسروں کے پاس پولنگ مٹیریل پہنچ چکا ہے، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیےگئے ہیں۔ پاک فوج، رینجرز اور کوئیک رسپانس فورس بھی الرٹ رہیں گی ۔
