بجلی کی خرید و فروخت میں 12 ارب کی مبینہ کرپشن، فیسکو کے دو سابق چیف ایگزيکٹو گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاور سیکٹر میں مبینہ 12 ارب روپے کی کرپشن پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے دو سابق چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کر لیا۔

فیسکو کے 4 سابق سی ای اوز اورصنعتی گروپ کے 5 ڈائریکٹرز پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 2007 سے 2015 کے دوران ملزمان نے فیسکو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی بجلی خرید و فروخت کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 11 ارب 96 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

الزام ہے کہ لائسنس کے بغیر بجلی فروخت کی گئی اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی سپلائی جاری رہی۔

ایف آئی اے نے فیسکو کے دو سابق سی ای اوز خورشید عالم اور احمد سعید اختر کو گرفتار کر کے عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے گئے۔

صنعتی گروپ کی ایک نمائندے کو بیرون ملک جانے سے روک کر شاملِ تفتیش ہونےکی ہدایت کی گئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے